شو ہر کے جسم میں ٹر یکر نصب کر نے کا بل اسمبلی میں پیش ہو نا چاہیئے، خواتین اراکین

شو ہر کے جسم میں ٹر یکر نصب کر نے کا بل اسمبلی میں پیش ہو نا چاہیئے، خواتین ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجا ب اسمبلی کی خواتین ارکان اور این جی اووز کی خواتین رہنما وں نے متوقع طور پر اسمبلی میں پیش کئے جا نے والے اس بل’’ خواتین اپنے شوہروں کے جسم میں ایک ٹر یکیر لگوا سکتیں ہیں جس سے وہ ان کی نقل وحر کت پر نظر رکھ سکیں ‘‘ کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اس بل کی منظوری سے خوا تین کی گھر یلو نا چا قی کے واقعات اور بلخصوص طلاق وعلیحد گی کے واقعات کی روک تھام بھی ہو سکے گی ،اور مرد حضرات بھی بلاو جہ کے شکوشہبہ سے بچ جا ئیں گے ان خیلا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل،ق لیگ کی خدیجہ عمر فاروقی،،ن لیگ کی فرزا نہ بٹ ،عورت فونڈیشن کی ممتاز با نو، نے روزنا مہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا پنجاب اسمبلی کی اراکین سعدیہ سہیل نے کہا کہ اگر یہ تجویزمنظور کر لی جائے تو بہت سے گھر یلو مسا ئل کا حل نکل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین اکثر اپنے مردوں کے با رے میں شک و شبہ کا شکا ر ہو تی ہیں اس سے ان کے مسئلے کا حل نکل آئے گا ۔ خدیجہ عمر فاروقی اور فرزا نہ بٹ نے کہا کہاس بل کی منظوری سے خوا تین کی گھر یلو نا چا قی کے واقعات اور بلخصوص طلاق وعلیحد گی کے واقعات کی روک تھام بھی ہو سکے گی ،اور مرد حضرات بھی بلاو جہ کے شکوشبہ سے بچ جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ خواتین کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے شوہروں پر نطر رکھ سکیں کیو نکہ خواتین اپنی ساری زند گی گھر بنا نے میں گزارتی ہیں اور مرد حضرات ایک منٹ میں ختم کر دیتے ہیں اگر اب پر نظر رکھی جا ئے تو ایسا کام کو روکا ج اسکتا ہے انہوں نے اس بل کی تجویز کو خوش آئند قرار دیا

خواتین ارکان اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -