جنگی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری ضروری ہے،سعید الٰہی

جنگی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری ضروری ہے،سعید الٰہی

  

لاہور(پ ر )ملک حالت جنگ میں ہے ۔ یہ بات ہر لیڈرا ور اہم افراد اپنے بیانات اور تقاریرمیں اکثرکہتے ہیں۔ مگرجنگ کے حالات سے نبردآزماہونے کے لئے تیاری مقصود ہے۔یہ بات ڈاکٹرسعید الٰہی چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی(ہلال احمر)نے گذشتہ روز تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔تاجر وفدمیں میاں شفقت،رانا اعظم، محمدعلی خان،میاں اعظم،میاں اسلم، حاجی مقبول خان اور دیگر افراد شامل تھے۔انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی مارکیٹیں،دکانوں اوراداروں میںآگ بجھانے کا مکمل انتظام، فرسٹ ایڈ بکس اوردیگر آلات ضرور رکھیں۔تاجراورملازمین فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کریں۔ آگ بجھانے کے لئے فوری تربیت کا اہتمام کریں۔ علاوہ ازیں تاجر ایک بہت بڑی طاقت اورمنظم کمیونٹی ہے۔ اوران کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔ ضروری ہے کہ وہ ایک بلڈ بنک قائم کریں۔لاکھوں تاجر اپنا بلڈ گروپ چیک کروا کے بلڈ ڈونربھی بنیں۔ڈاکٹرسعیدالٰہی نے کہا کہ اگر لاہور شہر کا ہر شہری سال بھرمیں صرف ایک بار خون کا عطیہ دے تو خون کی کمی نہیں ہوگی۔ اور ہزاروں افراد کی جان بچائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان قیمتی ہے۔ اور بنیادی اور ضروری اقدامات سے جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -