شفیق آباد ،سبزہ زار اور کوٹ لکھپت میں 20 لاکھ کے ڈاکے،پولیس خاموش تماشائی

شفیق آباد ،سبزہ زار اور کوٹ لکھپت میں 20 لاکھ کے ڈاکے،پولیس خاموش تماشائی

  

 لا ہور (کرا ئم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا-شفیق آبادمیں عمران حیدر کے گھر سے 7ڈاکو 9لاکھ،،سبزہ زار میں الیاس کے گھر سے دوڈاکو ساڑھے آٹھ لا کھ کو ٹ لکھپت ا میں نعیم کے گھر سے چار ڈاکو تین لاکھ25ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں نشتر کالونی میں اللہ ہو پل پر 6ڈاکوؤں نے ملک شوکت کا 40لاکھ مالیت کا سبزیوں سے لوڈ ٹرک لوٹ لیا جبکہفیصل ٹاؤن میں عرفان سے 90ہزار،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے مصباح سے 30ہزار ،مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے خادم سے 23ہزار،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے شاہد سے 35ہزار ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خادم سے 60ہزار،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اختر سے 75ہزار ، ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے شکیل اور اس کی فیملی سے 30ہزار ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے نعیم سے 80ہزار ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے اظہر سے 85ہزار اور ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جاوید سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں جبکہ ڈیفنس بی میں وقاص ،باغبانپورہ میں وسیم ،پرانی انارکلی میں اشرف اور کوٹ لکھپت میں شہباز گجر پورہ میں ندیم ،شاہدرہ میں نعیم ،شاد باغ میں قاسم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں یوسف ،جنوبی چھاؤنی میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

مزید :

صفحہ آخر -