سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 5کمانڈروں سمیت 19دہشتگرد ہلاک ،ایک حملہ آور کا خودکش دھماکہ ,7اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 5کمانڈروں سمیت 19دہشتگرد ہلاک ،ایک حملہ آور کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں پانچ کمانڈروں سمیت 19جنگجومارے گئے ہیں جبکہ گھیرے میں آنے پر خود کو اڑانے والے خودکش حملہ آور کی زد میں آکر سات سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان سرحدکے قریب شمالی اورجنوبی وزیرستان کے سنگم پر لدھا ، شوال کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر رات کے وقت آپریشن شروع کیا ، اس دوران سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 19شدت پسند مارے گئے جن میں پانچ کمانڈرشامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے گھیرے میں آنے پر اپنی بارود سے بھری خودکش جیکٹ اڑالی جس کے نتیجے میں گھیراؤ کرنیوالے سات اہلکار شہید ہوگئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ کے بعد بھی سکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے تاکہ کوئی بھی شرپسند باقی نہ رہے ۔

مزید :

صفحہ اول -