خیبر پختونخوا کے اپوزیشن اتحاد کا 10جون کوہڑتال کا اعلان

خیبر پختونخوا کے اپوزیشن اتحاد کا 10جون کوہڑتال کا اعلان

  

 پشاور (خصو صی رپورٹ) خیبر پختوں خوا کی تین بڑی اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کیخلاف 10 جون کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کر دی۔ اے این پی، جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔ تفصیلا کے مطا بق خیبر پختوں خوا میں ہو نے والے بلدیاتی انتخابات نے صوبائی حکومت کو ایک نئے امتحان سے دوچار کر دیا ہے۔ صوبے کی تین بڑی اپوزیشن جماعتوں اے این پی، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے نہ صرف حکومت کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے بلکہ 10 جون کو صوبہ بھر میں شٹر ڈاؤن بھی کیا جائے گا۔ سہ فریقی اتحاد کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے مستعفی ہونے تک ہر طریقے سے دباؤ بڑھائیں گے

مزید :

صفحہ اول -