شہباز شریف کی ممتاز تارڑ کو مبارک باد

شہباز شریف کی ممتاز تارڑ کو مبارک باد

  

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے این اے 108 منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پرمسلم لیگ (ن )کے امیدوار ممتاز احمد تارڑ کومبارکباددی ہے اور کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی عوام کا پارٹی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن ) کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں ۔ضمنی الیکشن کے نتائج دھاندلی کا بے بنیاد الزام لگانے والوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی شاندار کامیابی نے دھرنا سیاست کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیاہے۔عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا نصب العین ہے ۔عوام کی بے لوث خدمت کا سفر جاری وساری رہے گا۔منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخابات میں بھی خدمت خلق کی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -