منڈی بہاؤالدین ،این اے 10کے ضمنی اتنخابات ،مسلم لیگ (ن)کے ممتاز تارڑ واضح برتری سے جیت گئے

منڈی بہاؤالدین ،این اے 10کے ضمنی اتنخابات ،مسلم لیگ (ن)کے ممتاز تارڑ واضح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 منڈی بہاؤالدین (خصو صی رپورٹ) قومی اسمبلی کی نشست این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابقکیمپوں پر دھاوا بول دیا۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم کے دوران گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کا کیمپ اکھاڑ دیا ، جس کے باعث پولنگ اسٹیشنز 133 اور 138 پرکچھ دیر کیلئے پولنگ معطل ہوگئی۔ کشیدگی کنٹرول کر نے کیلئے رینجرزاور پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ۔بہاوٓالدین کے حلقہ این اے 108 میں ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے2انتخابی کیمپوں پر دھاوا بول دیا ،کارکنوں میں ہاتھا پائی اور ہنگامے کے بعد دونوں جگہوں پر پولنگ روک دی گئی۔این اے 108 کے پولنگ اسٹیشنز 133 اور 138 میں پولنگ جاری تھی کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تلخی ہو گئی،بلے اور ڈنڈے اٹھائے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن لیگ کے انتخابی کیمپوں پر دھاوا بول دیا۔دونوں پارٹیوں کے کارکن گتھم گتھا ہو گئے ،پی ٹی آئی والوں نے انتخابی کیمپ اکھاڑ ڈالے اور ن لیگی کارکنوں پر تھپڑ اور ڈنڈے برسائے ،جھگڑے اور ہاتھاپائی سے دونوں کیمپ میدان جنگ بنے رہے ،فریقین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا،تھوڑی دیر میں پولیس کی مزید نفری اور رینجرز بھی پہنچ گئی ،صورت حال پر قابو پانے کے بعد پولنگ بحال کر دی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -