نوازشریف9اور 10 جون کو تاجکستان کا دورہ کرینگے

نوازشریف9اور 10 جون کو تاجکستان کا دورہ کرینگے

  

اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم نواز شریف 9 اور 10 جون کو تاجکستان کو دورہ کرینگے، اس دوران وزیر اعظم تاجکستان کے صدرسے ملاقات بھی کرینگے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اپنے تاجک ہم منصب کی دعوت پر تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کرینگے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ہونگے۔وزیرا عظم پانی کے حوالے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرینگے۔ واٹر فار لائف کانفرنس کی میزبانی تاجکستان کررہا ہے جس میں بڑی تعداد میں ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، دیگر عالمی اور علاقائی تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔کانفرنس میں 2005 سے 2015 کی دہائی میں پانی سے متعلقہ عالمی امور زیر بحث لائے جائینگے۔وزیر اعظم نواز شریف تاجکستان کے صدر سے بھی وفود کی سطح پر ملاقات کریں اوردونوں ممالک توانائی اور بجلی سے متعلقہ سیکٹرز پر باہمی تعاون کیساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -