حکمرانوں نے پنجاب پولیس کو سیاسی بنا کر تباہی کے دہانے پہنچا دیا،عمران خان

حکمرانوں نے پنجاب پولیس کو سیاسی بنا کر تباہی کے دہانے پہنچا دیا،عمران خان

  

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پنجاب پولیس کو سیاسی بنا کر تباہی کے دھانے پہنچا دیا،جب کسی کو پکڑے جانے کا خوف ہی نہیں ہو گا تو بہتری کیسے آئے گی لہٰذاحکومت بے گناہوں کے قتل کی ذمہ دار ہے۔راولپنڈی میں کالج روڈ ناکے پر پولیس گردی کا نشانہ بننے والے چوبیس سالہ شکیل اور بیس سالہ ذیشان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوانوں کو بے گناہ نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مقتولین کے ورثاء سے تعزیت کے بعد عمران خان میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران کارکنوں نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر پی ٹی آئی چیئرمین نے سر پیٹ لیا پھر جذباتی انداز میں کھڑے ہو گئے اور غصے سے کارکنوں کو چپ کراتے رہے۔

مزید :

صفحہ اول -