’’را ‘‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے خلاف مصروف عمل ہے ،وزیر داخلہ بلوچستان

’’را ‘‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے خلاف مصروف عمل ہے ،وزیر داخلہ ...

  

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' ناصرف سازشوں کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کر رہی ہے بلکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں بھی رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پولیس نے رات گئے مشرقی بائی پاس سرچ آپریشن میں خالد اور سمنگلی ائیر بیسز حملوں سمیت پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ سرفراز بگٹی کا مزیدکہنا تھا کہ باچا خان چوک سانحہ میں ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر دو پولیس اہلکاروں کو گرفتارجبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -