شیری رحمان سندھ کی جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر بن گئیں

شیری رحمان سندھ کی جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر بن گئیں

  

کراچی ( اے این این ) پیپلز پارٹی کی رہنماشیری رحمان سندھ کی جنرل نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر لطیف انصاری کے سندھ کی جنرل نشست پر استعفی دینے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیر ی رحمان نے الیکشن کمیشن آفس میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، شیری رحمن کے مقابلے میں کسی امیدوار کاغذات جمع نہیں کرائے ،سکروٹنی کے بعد شیری رحما ن کے دونوں فارم درست قرار دیئے گئے ، شیری رحمان بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئیں ۔الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی جنرل نشست پر سینیٹرمنتخب ہوئی ہوں سندھ کی محرومیاں دور کرنے کی کوشش کروں گی ، سینٹ میں سندھ سمیت ملک کے پسماندہ لوگوں کا مقدمہ لڑوں گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو واپس آچکے ، اب حکمت عملی واضح ہو گی ، پارٹی کے معاملات پر مزید توجہ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری ڈگریاں ایگزیکٹ کی نہیں ہیں،پنجاب میں پیپلز پارٹی کی آرگنائزیشن کمزور ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -