یورپی یونین کا اعتراض ‘ شفقت حسین کی پھانسی ایک بار پھر موخر

یورپی یونین کا اعتراض ‘ شفقت حسین کی پھانسی ایک بار پھر موخر

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شفقت حسین کی پھانسی ایک بار پھر موخر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ یورپی یونین کے شفقت حسین کی پھانسی پر اعتراضات کی وجہ سے وزیرداخلہ نے وزیراعظم ہاؤس کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں شفقت حسین کی پھانسی کو روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق شفقت حسین کی پھانسی روکنے کے احکامات اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شفقت ھسین کی اپیل کا کیس ابھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے ابھی پھانسی پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہے کہ انہیں پھانسی روکنے کے احکامات مل چکے ہیں۔یاد رہے کہ شفقت حسین کو آج صبح 4بجے پھانسی دی جانی تھی مگر اب اس کی پھانسی کو چوتھی بار موخر کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -