تحریک انصاف نے منڈی بہاؤالدین میں خیبر پختونخوا والا کھیل دہرانے کی کوشش کی ،پرویز رشید

تحریک انصاف نے منڈی بہاؤالدین میں خیبر پختونخوا والا کھیل دہرانے کی کوشش کی ...

  

اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے شکست سے خوف زدہ امیدوار تشدد کے ذریعے الیکشن رکوانا چاہتے ہیں،تحریک انصاف اس طرح کا کھیل خیبر پختون خوا میں بھی کھیل چکی ہے،منڈی بہاؤالدین میں پی ٹی آئی امیداروں نے و ہی کیا جو ان کو سکھایا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ اور تصادم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاالدین میں عمران کے امیدوار وہی کررہے ہیں جسکی انھیں تربیت دی گئی۔شکست سے خوفزدہ عمران خان کے امیدوار تشدد کے ذریعے الیکشن رکوانا چاہتے ہیں۔عمران خان کے امیدواراسی طرح کاکھیل خیبرپختونخوا میں بھی کھیل چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی کی سیاست کر رہے ہیں ج ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔

مزید :

صفحہ اول -