حکمرانوں نے غریب سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ، چوہدری شجاعت

حکمرانوں نے غریب سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ، چوہدری شجاعت

  

اوکاڑہ(اے این این )پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجات حسین نے کہاکہ حکمرانوں نے غریب سے دوقت کی روٹی بھی چھین لی ہے موجودہ بجٹ میں غریبوں کو کچھ نہیں دیا گیا بلکہ اُن سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں تاکہ کوئی غریب اپنا حق نا مانگ سکے اور وہ گھوٹ گھوٹ کر مر جائے ادویات جو سستی ہو نی چاہیے تھی وہ اور اشیاء خورد کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگ گئی ہیں عوام کو قر ضوں تلے ڈبو دیا گیاہے۔ اِ ن خیالات کا اِظہار اَنہو ں نے ملک حق نواز سنگلہ ،شاہد بیگ ،ذوالفقار پپن سے گفتگو کر تے ہو کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کسانوں پرکھاد، بجلی اور زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا اور سبسڈی دی جاتی ہے یہاں پر کسانوں پر ٹیکس لگاکر اُسکو ختم کیا جاتا ہے ہمارا ملک زرعی اعتبار سے پوری دنیا میں مشہور ہے سب سے اچھا چاول پاکستان میں پایا جاتا ہے پوری دنیامیں پا کستان چاول سپلائی کرتاہے افسوس کہ پاکستان کے کسان خوش حال ہونے کی بجائے بد حال ہوتے جارہے ہیں گندم کی خریداری میں بھی اپنے چہیتوں کو پالا گیا غریب کاشتکاروں سے گندم نہیں خریدی گئی اُنکی لاگت بھی پوری نہیں ہوئی موجودہ حکمران صرف اپنا اور اپنے حواریو ں کا فائدہ دیکھتے ہیں

مزید :

صفحہ اول -