نوانکوٹ، کار اور موٹر سائیکلوں میں تصادم ، 3افراد شدید زخمی ہوگئے
لاہور(کرائم سیل)نوانکوٹ کے علاقہ میں کار اور موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، 3افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ایدھی کے زریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نوانکوٹ کے علاقہ شاہ نور سٹوڈیو کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 3افراد کاشف ، عمیر اور شبیر احمد شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں موقع پرپہنچ گئیں جنہوں نے زخمیو ں کو فوری طور پر ہسپتالو ں میں منتقل کردیا ۔