ممتازتارڑ کی واضح برتری ‘مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں پر عوام کی مہرتصدیق

ممتازتارڑ کی واضح برتری ‘مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں پر عوام کی مہرتصدیق

  

لاہور(این این آئی ) منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 میں ممتاز تارڑ کی واضح اکثریت کی کامیابی نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر مہرتصدیق ثبت کر دی۔ منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخابات میں روایات کے برعکس عوام نے ذات برادری سے بالاتر ہو کر مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر واضح اعتماد کا اظہار کیا۔ عام انتخابات میں عوام نے ایک آزاد امیدوار کو اعتماد میں کا حق دار سمجھا مگر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز تارڑ نے پی ٹی آئی کے امیدوار طارق تارڑ کو ہزاروں ووٹ سے ہرا دیا۔ مبصرین کے خیال میں حلقے میں اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے درمیان تھا۔ مگر انتخابی نتائج نے واضح کر دیا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا مقابلہ ممکن ہی نہیں تھا۔ تحریک انصاف کی دھرنوں اور الزامات کی سیاست پیچھے رہ گئے اور عوام نے مسلم لیگ (ن) کی خدمات کو پذیرائی بخشی اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق تقریباً25ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ غیرمعمولی اکثریت کو ظاہر کرتی ہے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے آصف بشیر 32ہزار کے لگ بھگ ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر

مزید :

صفحہ اول -