معروف بیکرز کی ویگن نے ٹکر مار کر 13سالہ لڑکے کو شدید زخمی کر دیا

معروف بیکرز کی ویگن نے ٹکر مار کر 13سالہ لڑکے کو شدید زخمی کر دیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) نواب ٹاؤن کے علاقے میں ایک معروف بیکرز کی ویگن نے ٹکر مار کر 13سالہ لڑکے کو شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا۔بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں ایک معروف بیکرز کی تیز رفتار ویگن نے بے قابو ہو کر 13سالہ احسان علی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں ٹائر کے نیچے آکر ٹوٹ گئیں ۔ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے زخمی ہونے والے بچے کے والد صابر علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -