حمزہ شہباز کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کو زخمی کرنے والا ڈاکو سی آئی اے کے حوالے

حمزہ شہباز کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کو زخمی کرنے والا ڈاکو سی آئی اے کے ...

  

لاہور(کرائم سیل ) کاہنہ کے علاقے میں حمزہ شہباز شریف کی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کے اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ڈاکو تفتیش کے لیے سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیاگیا، اسی ڈاکو کے ذریعے اس کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک پولیس کسی کو گرفتار نہ کر سکی ہے جبکہ زخمی کانسٹیبل عبدالرزاق کو جنرل ہسپتال سے میو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -