215ون ویلرزکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادئے گئے

215ون ویلرزکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادئے گئے

  

لاہور (وقائع نگارخصوصی )چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے خصوصی مہم کے دوران ابتک215ون ویلرزکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ون ویلنگ سکواڈایک ٹریفک انسپکٹر اور 50ٹریفک وارڈنز پر مشتمل ہے جسے 31موٹر سائیکل ،10ہیوی بائیکس،ویڈیو کیمرے اور دیگر جدید آلات فراہم کئے گئے ہیں تاکہ وہ ویلرز کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی جاری رکھیں۔سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلرز کے خلاف جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں۔

سی ٹی او نے کہاکہ ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، ون ویلنگ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

مزید :

علاقائی -