سندر ،نشے میں دھت افراد نے فائرنگ کرکے 2 بچوں کے باپ کو ہلاک کر دیا ایک خاتون زخمی

سندر ،نشے میں دھت افراد نے فائرنگ کرکے 2 بچوں کے باپ کو ہلاک کر دیا ایک خاتون ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے میں عقیقہ کی تقریب میں شراب کے نشے میں دُھت افراد نے فائرنگ کر کے 2بچوں کے باپ کارپوریشن ملازم کوقتل جبکہ خاتون کو شدید زخمی کر دیا اور اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ہسپتال اور لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے امامیہ کالونی کا رہائشی کارپوریشن کا ملازم 28سالہ آصف اپنی بیوی نجمہ کے ہمراہ عقیقہ کی تقریب میں شرکت کے لئے سسرالیوں کے گھر واقع موہلنوال سندر آیا ہوا تھا جہاں آصف کے سالے ساجد کا وقار ، عاشق ، منی مسیح ، اور منشی مسیح سے جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران آصف سالے کو چھڑانے اور لڑائی ختم کروانے کے لیے آگے بڑھا تو مذکورہ چاروں ملزمان جو نشے میں دھت تھے ،نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آصف اور ایک رشتہ دار خاتون ریحانہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ ا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں آصف زخمیو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر دیا اور آصف کے بھائی خرم کی درخواست پر چاروں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ہے۔

مزید :

علاقائی -