8 سالہ خانہ بدوش بچی نہاتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوب گئی ،ماں پر غشی کے دورے

8 سالہ خانہ بدوش بچی نہاتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوب گئی ،ماں پر غشی کے دورے
 8 سالہ خانہ بدوش بچی نہاتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوب گئی ،ماں پر غشی کے دورے

  

 لاہور (ملک خیام رفیق) دریائے راوی کی بے رحم لہروں نے خانہ بدوش ماں کی گود اجاڑ دی ،8سالہ بچی نہاتے ہو ئے موت کی وادی میں چلی گئی ،ماں پر غشی کے دورے بہنیں دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں ،دریا کے کنارے خانہ بدوشوں کی بستی میں سوگ کا سماں۔ تفصیلا ت کے مطا بق درئے راوی کے کنارے رہائش پذیر منگا نامی خانہ بدوش کی 8سالہ لڑکی حسنہ گزشتہ روز دریا میں نہا رہی تھی کہ اچانک لہروں کی نذر ہو گئی ۔واقعہ کی اطلاع پر خانہ بدوش بستی کے سارے نو جوان راوی میں کود گئے اور مسلسل ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد بچی کو مردہ حالت میں دریا سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے ۔بچی کی موت کی تصدیق ہو نے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ۔بچی کے والد نے ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میری بیٹی کو ساتھ نہاتے ہو ئے بچوں نے غوطہ دے کر ڈبو یا ہے ،مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -