نو سر با زو ں نے زہر یلی چیز کھلا کر 50سا لہ مسا فر کی جا ن لے لی
لاہور (کرا ئم سیل )نصیر آ با دکے علاقہ میں نو سر با زو ں نے زہر یلی چیز کھلا کر میٹرو بس میں سوا ر 50سا لہ مسا فر کی جا ن لے لی ۔ پو لیس نے نعش پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔تفصیل کے مطا بق سر گو د ہ کا ر ہا ئشی 50سا لہ وا ر ث میٹرو بس میں کا ہنہ کی ٹکٹ لے کر سوا ر ہواتھا ۔عینی شا ہد ین کے مطا بق وارث کے سا تھ ایک نا معلوم شخص بیٹھا تھا جو نصیر آ با د سٹا پ پر اتر گیا اسی دورا ن وارث کے منہ سے خون نکلنے لگا اور اسکے ہا تھ میں جو س کا ڈ بہ تھا ،حا لت غیر ہو نے پر اسے فوری طبی امدا د کے لئے جنر ل ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں وار ث زند گی کی با زی ہا ر گیا ۔ پو لیس کے مطا بق متو فی کی جیب سے شنا ختی کا رڈ ملا ہے جس پر اسکا پتہ سر گو دھاکا لکھا ہے، ور ثا کے آ نے پر کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔