میٹرو بس اسٹیشن کے کیش بکس سے ایک لاکھ 30ہزار روپے چوری ہو گئے

میٹرو بس اسٹیشن کے کیش بکس سے ایک لاکھ 30ہزار روپے چوری ہو گئے
 میٹرو بس اسٹیشن کے کیش بکس سے ایک لاکھ 30ہزار روپے چوری ہو گئے

  

لاہور(کرائم سیل) شفیق آباد کے علاقہ میںیاد گار میٹرو بس اسٹیشن کے کیش بکس سے ایک لاکھ 30ہزار روپے چوری ہو گئے ،سیکیورٹی چیکر نے دوسیکیورٹی گا رڈوں کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی ،پولیس نے دونوں کو لاک اپ میں بند کر کے کار روائی کا آغاز کردیا۔ٹکٹ گھر اورکیش بکس لاک تھا،ہم چوری کیسے کر سکتے ہیں ،سیکیورٹی گارڈوں کی ’’پاکستان‘‘سے گفتگو۔تفصیلا ت کے مطابق یاد گارمیٹرو بس اسٹیشن کے کیش بکس سے رات کے 2بجے 1لاکھ 30ہزار کی رقم چوری ہو گئی ۔سیکیورٹی چیکر نے نبیل احمد اور اس کے ساتھی سیکیورٹی گارڈ کے خلاف درخواست دے دی، پولیس نے ملزمان کو لاک اپ میں بند کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔سیکیورٹی گارڈ وں نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ٹکٹ گھر کو سیکیورٹی لاک لگا ہوا تھااور وہ بغیر کو ڈ کے کھل نہیں سکتا، اس کے علاوہ رقم والا بکس بھی بند تھا۔رات کو 2بجے کے قریب لا ئٹ گئی تھی، اس دوران یہ وارادت ہو ئی، ہمارا کو ئی قصور نہیں ہے ،اس دوران جنریٹر بھی نہیں چلا یا گیا تھا۔ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے انصاف دلا یا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -