نامعلو م افراد کی پولیس موبائل فائرنگ سے ڈی ایس پی مجید عباسی جاں بحق

نامعلو م افراد کی پولیس موبائل فائرنگ سے ڈی ایس پی مجید عباسی جاں بحق
نامعلو م افراد کی پولیس موبائل فائرنگ سے ڈی ایس پی مجید عباسی جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لانڈھی لطیف ٹاﺅن میں نامعلوم افراد پولیس موبائل پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ہیں جس میں ڈی ایس پی مجید عباسی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی گھر سے دفتر کیلئے نکلے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی مجید عباسی شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے تاہم دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہستپال پہنچایا گیا لیکن ڈی ایس پی مجید عباسی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے کہاہے کہ ڈی ایس پی مجید عباسی پولیس موبائل خود چلارہے تھے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -