روہنگیا مسلمان میانمار میں جہاد شروع کریں ہمارے وسائل حاضر ہیں: تحریک طالبان

روہنگیا مسلمان میانمار میں جہاد شروع کریں ہمارے وسائل حاضر ہیں: تحریک طالبان
روہنگیا مسلمان میانمار میں جہاد شروع کریں ہمارے وسائل حاضر ہیں: تحریک طالبان

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک طالبان کے ایک گروپ جماعۃ الاحرار نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف میانمار میں جہاد شروع کرنے کی اپیل کردی۔ جماعۃ الاحرارکے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہم میانمار (برما) کے مظلوم مسلمانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،میانمار کے مسلمانوں کو وہاں حکمرانوں کے خلاف جہاد شروع کردینا چاہیے، طالبان کے وسائل اور تربیت فراہمی کی سہولت ان کے لئے حاضر ہے۔

اپنے آڈیو پیغام میں احسان اللہ احسان نے کہا میں برما کے نوجوانوں کو خطاب کر کے کہتا ہوں کہ تلوار اٹھاؤ اور اللہ کے راستے میں قتال شروع کرو، بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے، ہمارے سنٹر، ہمارے وسائل، ٹریننگ، لوگ اور ہر چیز آپ کی سہولت کیلئے حاضر ہے۔

واضح رہے میانمار کے حکمرانوں نے 13 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو شہریت کے حق سے محروم کررکھا ہے اور ان پر خاندان کے سائز، نقل وحرکت اور روزگار کی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ مغربی ریاست راکھائن میں 2012 سے مسلمانوں کی قتل وغارت گردی کا سلسلہ شروع ہے جس کے بعد مسلمانوں کی بڑی تعداد مہاجر کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -