شام کے ہیکرز کا امریکی فوج کی ویب سائٹ پر حملہ ، عارضی طورپر بند کردی گئی

شام کے ہیکرز کا امریکی فوج کی ویب سائٹ پر حملہ ، عارضی طورپر بند کردی گئی
شام کے ہیکرز کا امریکی فوج کی ویب سائٹ پر حملہ ، عارضی طورپر بند کردی گئی

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیکروں نے امریکی فوج کی ویب سائٹ کو بھی نہ بخشااور ہیکروں کے حملے کے بعد ویب سائٹ thearmy.milکو عارضی طورپر بند کردیاگیا جس کی تصدیق امریکی فوج نے بھی کردی ۔

امریکی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل میلکم فروسٹ کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے لیا گیا ہے کہ ویب سائٹ کو مزید نقصان نہ ہو سکے اور اس میں سے معلومات نہ چرائی جا سکیں۔

امریکی فوج کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی ذمہ داری شام کی سیریئن الیکٹرنک آرمی نام تنظیم نے قبول کی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکہ نے کہا تھا کہ چینی ہیکروں نے وفاقی حکومت کے کمپیوٹرز کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی جس میں 40 لاکھ سرکاری ملازمین کی معلومات کے چوری ہونے کا خدشہ ہے تاہم چین نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -