شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں، سلمان خان

شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں، سلمان خان
شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں، سلمان خان

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی محبت اور ان کی زندگی میں آنے والی اداکاراؤں کے بارے میں بہت کچھ کہا اور لکھا جاچکا ہے لیکن اب دبنگ خان نے اپنی شادی سے متعلق بتادیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ دبنگ خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ شادی کرنے سے گریز کیوں کرتے ہیں تو اس پر ان کا کہنا تھاکہ جب وہ کسی اچھی خاتون سے ملیں گے تو شادی کرلیں گے اور ساتھ ہی سلو میاں نے اعتراف بھی کیا کہ وہ ابھی شادی کے لئے ذہنی طورپرتیارنہیں اور جب وہ بڑے ہونے کے ساتھ بالکل ذمہ دار بن جائیں گے تو شادی بھی کرلیں گے۔واضح رہے کہ سلمان کے معاشقے بالی ووڈ میں زبان زدعام ہیں اور ان کی شادی کے حوالے سے متعدد خبریں بھی اخبارات اور میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -