حجاب پہننے پر برطانوی انتہا پسند خواتین کا مسلمان خاتون پر تشدد

حجاب پہننے پر برطانوی انتہا پسند خواتین کا مسلمان خاتون پر تشدد
حجاب پہننے پر برطانوی انتہا پسند خواتین کا مسلمان خاتون پر تشدد

  

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں حجاب پہننے پر انتہا پسند خواتین کے گروپ نے ایک مسلمان خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں دو بچوں کی ماں نجی اسلامی سکول سے اپنے بچوں کو لانے جارہی تھی کہ اس دوران تین خواتین پر مشتمل گروپ اس کی طرف لپکا اور اسے حجاب پہننے پر برا بھلا کہتے ہوئے اس پر مکوں کی بارش کردی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ایک نے حجاپ پکڑ کر نیچے پھینکا اور بالوں سے پکڑ کر نیچے جھکایا جبکہ دوسری کواتین نے اسے بری طرح مارا اور چھوڑ کر بھاگ گئیں۔ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت درج کرکے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -