100 فیصد‘ گھانچے میں کوئی قیدی ہے نہ مقدمہ، پولیس فارغ رہتی ہے
گلگت (ویب ڈیسک)پاکستان تو ویسے آج کل نہایت مشکل دور سے گزر رہاہے کیونکہ پاکستان کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامناہے ۔دوسری جانب ہماری فوج بھر پورطریقے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب جاری رکھے ہوئے جو کہ کامیابی سے جاری ہے جس کے باعث ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ پاکستان میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں نہ تو کوئی قیدی ہے اور نہ ہی کوئی مقدمہ ہے ۔
گلگت بلتستان کے علاقے گھانچے کا کرائم ریٹ زیرو ہے، وہاں جیل میں کوئی قیدی ہے نہ ہی کوئی مقدمہ درج ہے۔ وہاں کی پولیس کو کوئی کام نہیں جبکہ گھانچے سمیت پورے گلگت بلتستان کالٹریسی ریٹ 100 فیصد ہے۔