سمندر میں ’لینڈ‘ کرنیوالا برطانوی کبوتر ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس سکاٹ لینڈ پہنچ گیا

سمندر میں ’لینڈ‘ کرنیوالا برطانوی کبوتر ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس سکاٹ لینڈ ...
سمندر میں ’لینڈ‘ کرنیوالا برطانوی کبوتر ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس سکاٹ لینڈ پہنچ گیا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی طرف سے پاکستانی کبوتر ’گرفتار‘ کرنے اور دنیا بھر میں مودی سرکار کی جگ ہنسائی کے بعد ’کبوتر‘ بھی خبروں کا موضوع بن گئے ہیں اور ایسے ہی راستہ بھٹکنے والے ایک کبوتر کو کھلے سمندر سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس سکاٹ لینڈ لایاگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کبوترریس کے دوران رستہ بھول کر ساحل سے 160میل اندر بحرہ شمالی میں ایک آئل رگ پربیٹھ گیاتھا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے باحفاظت سکاٹ لینڈ پہنچا دیا گیا۔تھکے ماندہ اور کمزور ہو جانے والے اس کبوتر کو رگ پر موجود ملازمین نے ’پیڈرو‘ کا نام دیا تھااور دیکھ بھال کرتے رہے ۔

پیڈرو کو بعد میں آئل رگ کیلئے سپلائی لانے والے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشرقی سکاٹ لینڈ کے شہر ایبر ڈین میں جنگلی حیات کے ایک ریسکیو مرکز منتقل کر دیا گیاجہاں کی ایک افسر کرسٹی مک کواڈ نے بتایا کہ ان کے دوست کیون مچل نے پیڈرو کو بہت ڈھونڈا تھا، پیڈرو کی صحت اب روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -