خو اتین کو دہشت گر دی کیلئے استعمال کیے جا نے کا خدشہ

خو اتین کو دہشت گر دی کیلئے استعمال کیے جا نے کا خدشہ
خو اتین کو دہشت گر دی کیلئے استعمال کیے جا نے کا خدشہ

  

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب میں مبینہ طورپر 5 دہشتگردوں کے داخل ہونے کی اطلاع ہے جن میں 3خواتین شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو خفیہ اطلاع دی گئی کہ پنجاب میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کیلئے خواتین کو استعمال کیاجا سکتا ہے اور سرکاری املاک، اہم مقامات، اہم شخصیات ، جیلیں، غیر ملکیوں سمیت پولیس افسران ، سیاستدان بھی انکا ٹارگٹ ہیں۔ خفیہ اطلاع کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم مقامات، کسی بھی بڑی تقریب ، بازاروں اورمذہبی مقامات پر آنیوالی خواتین ومردوں کی چیکنگ سخت کر دی ہے۔ ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز اورایسے مقامات جہاں کرائے کے گھر میں دوسرے شہروں کے افراد رہ رہے ہیں ان سمیت اہم علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حید ر اشرف کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود شہر میں سکیورٹی الرٹ ہے۔

مزید :

لاہور -