یمن سے پھر میزائل حملہ 2 سعودی فوجی جاں بحق

یمن سے پھر میزائل حملہ 2 سعودی فوجی جاں بحق
یمن سے پھر میزائل حملہ 2 سعودی فوجی جاں بحق

  

ریاض، صنعا (ویب ڈیسک) یمن کی طرف سے سعودی عرب کی سرحدی راہداری پر میزائل داغے جانے سے 2 سعودی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے کاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن سرحد پر قائم عسیر سرحدی راہداری میں صبح 8:40 پر یمن کی طرف سے میزائل داغا گیا جس سے سعودی نیشنل گارڈ کا فوجی اور ایک بارڈر گارڈ فورس کا اہلکار مارا گیا۔ اس طرح یمن پر سعودی حملوں کے بعد اسے اب تک سرحدی حملوں میں سعودی عرب کے 37 افراد مارے جاچکے ہیں۔ دوسری طرف ملک سے بے دخل صدر عبدالربہ منصور ہادی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنیوا میں ہونیوالے مذاکرات میں یمنی حوثی باغیوں سے کوئی گفت و شنید نہیں کی جائے گی۔ العربیہ نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر ہادی نے کہا ایران، یمن کے خلاف ایک باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمل پیرا ہے۔ انہوں نے ایرانی پروگرام کو یمن میں القاعدہ کی سرگرمیوں سے زیادہ خطرناک قرار دیا۔ یمنی حکومت نے ایران کے سیکیورٹی حکام سے عمان میں ملاقات کی اور انہیں ایسے ثبوت فراہم کئے جن سے حوثی باغیوں کو تہران سے اسلحہ فراہمی کا پتا چلتا تھا۔ صدر ہادی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی قیادت کی جانب سے حوثی بغاوت میں یمن کے ساتھ تعاون اور مدد کے فیصلے کو جرأت مند اور دلیرانہ اقدام قرار دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -