جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مقرر

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مقرر
جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مقرر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر جہانگیر ترین کا پارٹی کا سیکریٹری جنرل مقرر کردیاہے ۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی کی تنظیم معطل کردی تھی اور جہانگیر ترین کو سنٹرل آرگنائز ر بنایاگیاتھا لیکن اب ایک مرتبہ پھر سیکریٹری جنرل کا اختیار بھی جہانگیز ترین کو سونپ دیاگیاہے ، وہ دونوں عہدے بیک وقت استعمال کریں گے اورا س ضمن میں پارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ دوسری طرف عمران خان کو پارٹی عہدیداروں نے مشورہ دیاہے کہ انتخابات کے بعد ہی پارٹی الیکشن کرائے جائیں لیکن اس ضمن میں عمران خان کے فیصلے سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں ۔

مزید :

اسلام آباد -