پاکستان چین کو تسلیم کرنے والے پہلے ملکوں میں شامل ہے :شہبازشریف

پاکستان چین کو تسلیم کرنے والے پہلے ملکوں میں شامل ہے :شہبازشریف
پاکستان چین کو تسلیم کرنے والے پہلے ملکوں میں شامل ہے :شہبازشریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان ان ملکوں میں سے ایک ہے جنہوں نے چین کو سب سے پہلے تسلیم کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان نے چین کو 50کی دہائی مین چین کو تسلیم کیاہے اور وقت کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی مستحکم ہوتی گئی ۔

شہباز شریف کا کہناتھا کہ ماضی میں چینی منصوبوں سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایاہے لیکن پاکستان کی عوام چین کی شکر مند ہے کیونکہ چین نے پاکستان کو بے مثل اقتصادی پیکج دیا ہے ۔شہبازشریف کا کہناتھا کہ اقتصادی راہداری خطے کیلئے عظیم منصوبہ ہے اور چین کے صدر کے حالیہ دورے نے پاکستان کی قسمت بدل دی ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -