پنجاب حکومت ایک لاکھ افرادی قوت قطر برآمد کرنے کے معاہدہ میں کامیاب

پنجاب حکومت ایک لاکھ افرادی قوت قطر برآمد کرنے کے معاہدہ میں کامیاب
پنجاب حکومت ایک لاکھ افرادی قوت قطر برآمد کرنے کے معاہدہ میں کامیاب

  

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ہنر مند محنت کشوں کی قطر کو برآمد کرنے کے سلسلے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پنجاب کے وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے اعلیٰ سطح کے ماہرین پر مشتمل وفد کے ساتھ اپنے حالیہ دورہ قطر میں یہ معاہدہ کیا۔ اس سلسلے میں کچھ عرصہ قبل امیر قطر کے دورہ اسلام آباد کے دوران وزیراعطم نواز شریف نے ان سے جبک اس کے بعد اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے دورہ دوہا کے دوران مذاکرات کئے گئے تھے۔

علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دورہ قطر کے دوران بھی تیل سیمالا مال اس عرب ریاست کے حکام سے ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی تھی۔ قطر کو 2022ء کے فیفا ورلڈ کپ سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں تعمیراتی شعبے میں بھاری افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ اس وقت بھی ایک لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی محنت کش قطر میں کام کررہے ہیں جبکہ بعض ممالک قطر سے 2022ء فیفا ورلڈ کپ کی سپانسر شپ لینے کے لئے کوشاں ہیں، دوہا اس وقت یہ اعزاز برقرار رکھنے کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے۔

آئی ایل او میں پاکستان کے تین ووٹ دوہا کے لئے بہت فائدہ مند ہوں گے۔ وزیر محنت نے مقامی اخبار دی نیوز کو بتایا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں کو افرادی قوت برآمد کرنے کے اختیارات دئیے گئے ہیں تاہم ہنر مند افرادی قوت کے لئے تمام صوبوں سے بھرتیاں کی جائیں گی۔

مزید :

لاہور -