دبئی میں بھکاریوں نے واٹس ایپ کا استعمال شروع کر دیا

دبئی میں بھکاریوں نے واٹس ایپ کا استعمال شروع کر دیا
دبئی میں بھکاریوں نے واٹس ایپ کا استعمال شروع کر دیا

  

دبئی (آئی این پی) دبئی میں بھکاری بھی انٹرنیٹ سے منسلک ہوگئے اور انھوں نے محتاجی اور ضرورت مندی کے جملے شیئر کرنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال شروع کر دیا۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک میں بھکاریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ رمضان کی آمد ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی بھکاری پکڑا گیا تو اسے ایک ماہ قید کی سزا کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا اور حاصل کردہ تمام رقم بھی ضبط کرلی جائے گی۔

ڈائریکٹر سیاحتی پولیس کرنل جمال الشامسی نے بتایا کہ لوگ خاص طور پر بزنس اور سیاحتی ویزا لے کر دبئی میں صرف بھیک مانگنے کے لیے آتے ہیں کیونکہ رمضان میں لوگ کافی خیرات کرتے ہیں۔ گرفتار بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد ایشیائی اور عرب باشندوں کی ہوتی ہے۔ رواں برس اب تک 180 بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں 141 مرد اور 39 خواتین ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -