داعش جنگجوؤں کی ہلاکتیں، امریکہ جھوٹ بولتا ہے: سینیٹر ریان زینک

داعش جنگجوؤں کی ہلاکتیں، امریکہ جھوٹ بولتا ہے: سینیٹر ریان زینک
داعش جنگجوؤں کی ہلاکتیں، امریکہ جھوٹ بولتا ہے: سینیٹر ریان زینک

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے ایک سینیٹر نے کہا ہے کہ واشنگٹن داعش دہشت گردوں کی ہلاکتوں کے بارے میں غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے حوالے سے مقامی اخبار نے لکھاکہ  امریکی سینیٹر ریان زینک نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی فضائی حملوں میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کے بارے میں جو اعداد و شمار بتاتے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس امریکی سینیٹر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ امریکا یہ اعداد و شمار کہاں سے حاصل کرتا ہے جبکہ امریکہ کے زیر قیادت اتحاد کے فوجی، میدان جنگ میں موجود ہی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی فضائیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ ہر مہینے فضائی حملوں کے باعث دہشت گرد گروہ داعش کے ایک ہزار عناصر ہلاک ہوتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -