غیرملکی نوجوان حسینہ کو گھر بلاکر جنسی زیادتی کرنیوالے عرب گلوکار کو سزا ہوگئی

غیرملکی نوجوان حسینہ کو گھر بلاکر جنسی زیادتی کرنیوالے عرب گلوکار کو سزا ...
غیرملکی نوجوان حسینہ کو گھر بلاکر جنسی زیادتی کرنیوالے عرب گلوکار کو سزا ہوگئی

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے فرانسیسی نوجوان لڑکی سے ہتک آمیز سلوک اور ریپ کے جرم میں معروف گلوکار کو تین سال قید کی سزاسنادی ۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی اپیل کورٹ نے گلف کوآپریشن کونسل کے گلوکار کی تین سال قید کی سزا برقراررکھی ، جولائی 2013ءمیں ساحل پر ایک پارٹی کے دوران مجرم کی 19سالہ متاثرہ لڑکی سے ملاقات ہوئی تھی اور لڑکی کو اپنے گھر دعوت پر بلایاجہاں جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔

اپنے بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایاکہ مشروب پینے کے بعد اُسے ہوش نہیں رہی اور جب ہوش آئی تو ہسپتال میں تھی ، اتنا محسو س ہواکہ اُسے روندڈالاگیاہے جس کی تصدیق ڈاکٹروں نے بھی چیک اپ کے بعد کردی ۔

پولیس سارجنٹ نے عدالت میں بتایاکہ ورزش کرتے ہوئے اُسے علی الصبح البرشا کے علاقے میں اُسے خاتون فرش پر بے سدھ پڑی ملی تھی ،وہ واپس اپنے گھر گیا اور خاتون کو اٹھانے کے لیے اہلیہ کو ساتھ لیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کردی گئی ، خاتون مشکل سے بول سکتی تھی اور محسوس ہوتاتھاکہ اُس نے بھاری مقدار میں ممنوعہ مشروب چڑھارکھی ہے ۔

بعدازاں تحقیقات کے دوران ملزم گلوکار نے اعتراف کیاکہ اس کی ایک پارٹی میںمتاثرہ لڑکی سے شناسائی ہوئی تھی اور یہ محض ایک اتفاق تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -