کسی کو اچھی اداکاری کرتے ہوئے دیکھ کر جلن ہوتی ہے:رنبیر کپور

کسی کو اچھی اداکاری کرتے ہوئے دیکھ کر جلن ہوتی ہے:رنبیر کپور
کسی کو اچھی اداکاری کرتے ہوئے دیکھ کر جلن ہوتی ہے:رنبیر کپور

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ جب فلموں میں کسی اداکار کو اچھی اداکاری کرتے دیکھتے ہیں تو انہیں جلن ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپورنے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں ہونے والی سرگرمیوں سے باخبررہنا اچھا لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم نگری میں موجود دیگرساتھیوں سے موازنہ بھی کرتے رہے ہیں اسی وجہ سے وہ اپنے ہم عمر اورسینئیر اداکاروں کی فلمیں بھی دیکھتے ہیں اورجب وہ دوسرے اداکاروں کو بہترین پرفارمنس کرتے دیکھتے ہیں تو وہ جلن کا شکارہوجاتے ہیں کہ وہ ان فلموں کا حصہ کیوں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اداکاررنبیرکپور کی حال ہی میں ریلیزہونے والی فلم بمبئے ویلویٹ بلاک بسٹرپرناکام ثابت ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -