یہ آسان نسخہ آزما کر دیکھیں، مچھر آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے

یہ آسان نسخہ آزما کر دیکھیں، مچھر آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے
یہ آسان نسخہ آزما کر دیکھیں، مچھر آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے

  

لاہور (نیوز ڈیسک) گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مچھروں کی تعداد میں بھی بے حد اضافہ ہوجاتا ہے۔ مچھروں کے کاٹنے سے جلد پر مسلسل خارش رہتی ہے اور نتیجتاً چڑ چڑا پن پیدا ہوجاتا ہے، بچے بھی بیمار پڑجاتے ہیں اور ان کی پڑھائی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔ ایسے میں ہم آپ کو مچھروں سے نجات کا ایسا طریقہ بتاتے ہیں جسے اپنانے پر آپ کا کوئی اضافی خرچ بھی نہ آئے گا اور مچھر بھی کوسوں دور بھاگیں گے۔

مزیدپڑھیں:’گھورتی رہتی ہے ‘چینی شہری نے اس مشہور اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج کیوں کروا دیا؟جان کرآپ ہنسی روک نہ پائیں گے

آپ کو تین اجزاءدرکار ہیں:

اپنی پسند کا قدرتی ویجیٹیبل آئل، شیمپو اور قدرتی سرکاءجس میں 9 فیصد کنسنٹریشن ہو (مصنوعی ایسڈ کے استعمال سے گریز کریں)۔

ان تینوں اجزاءکو اچھی طرح سے کسی چمچ کی مدد سے مکس کرلیں۔ مکس کرنے کے بعد آپ کے پاس سفید رنگ کا شیرہ نما محلول ہوگا۔ مچھر تنگ کریں یا باہر جانا ہو تو اسے اپنے جسم پر مل لیں، مچھر آپ کے قریب آنے کی جرا¿ت بھی نہ کریں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -