سینیٹ اجلاس، روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ اجلاس، روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
سینیٹ اجلاس، روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت 12 جون کو روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائے اور یہ معاملہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے۔

ذرائع کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذہب اور نسل کی بنیاد پر ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے انسانی حقوق اس معاملے کو فوری دیکھے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو معاملے سے آگاہ کرے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -