بھارت نے پاکستان انڈر 17 ریسلنگ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا

بھارت نے پاکستان انڈر 17 ریسلنگ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا
بھارت نے پاکستان انڈر 17 ریسلنگ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان انڈر 17 ریسلنگ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر تعصب کی نئی مثال قائم کی ہے اور پاکستان انڈر 17 ریسلنگ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 17 ریسلنگ ٹیم نے ایشیاءکیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینا تھا جو 10 سے 14 جون تک دہلی میں منعقد ہونی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے کوئی وجہ بتائے بغیر ہی پاکستانی کھلاڑیوں اورآفیشلز کے پاسپورٹ ویزے لگائے بغیر ہی واپس کر دیئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -