سندھ پولیس نے میرے محکمے کےخلاف گدھا مرنے کا مقدمہ کیا،ایسی پولیس کا نام گنیز بک میں درج کرانا چاہئے،عابدشیر

سندھ پولیس نے میرے محکمے کےخلاف گدھا مرنے کا مقدمہ کیا،ایسی پولیس کا نام ...
سندھ پولیس نے میرے محکمے کےخلاف گدھا مرنے کا مقدمہ کیا،ایسی پولیس کا نام گنیز بک میں درج کرانا چاہئے،عابدشیر

  

حیدرآباد(ڈی این اے) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ حیدرآباد پولیس نے میرے محکمے کے خلاف گدھا مرنے کا مقدمہ درج کیا ہے جس پر سندھ پولیس کا نام گنیز بک میں درج کرانا چاہئے ۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ سندھ کے ایک وزیر نے حیسکو چیف کو فون کرکے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم روکنے کا کہا جس کے انکار پر انہیں خمیازہ بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ حیدرآباد پولیس نے گدھے پر بجلی کا تارگرنے کا مقدمہ حیسکو کے 8 اہلکاروں کے خلاف درج کرکے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے اہلکاروں کو مسلسل دھمکایا جارہا ہے ، کسی میں ہمت ہے تو مجھے یا میری ٹیم میں سے کسی کو گرفتار کرے لیکن محکمے کے اہلکاروں کو نہ دھمکایا جائے ، سندھ پولیس کی اتنی اچھی کاکردگی ہے تو پھرعوام کا اللہ ہی حافظ ہے ۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو بجلی چوری روکنے کے لئے جو احکامات دیتا ہوں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں، سندھ پولیس کو چاہیے کہ وہ حیسکو اہلکاروں کے بجائے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرے اوران کے خلاف مقدمات درج کرے ۔

مزید :

حیدرآباد -