بانکی مون کی نواز شریف سے ملاقات، امن و استحکام کی کوشش جاری رکھیں گے: وزیراعظم

بانکی مون کی نواز شریف سے ملاقات، امن و استحکام کی کوشش جاری رکھیں گے: ...
بانکی مون کی نواز شریف سے ملاقات، امن و استحکام کی کوشش جاری رکھیں گے: وزیراعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن مشن میں اقوام متحدہ کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقوام متحدہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ عالمی امن و استحکام کیلئے بانکی مون کے کردار کے معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، پاکستان کی پالیسی خطے کے عوام اور ترقی کی پالیسی ہے، امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -