پاکستان معاہدے کے بعد تاجکستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی درآمد کرے گا : میاں نواز شریف

پاکستان معاہدے کے بعد تاجکستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی درآمد کرے گا : میاں ...
پاکستان معاہدے کے بعد تاجکستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی درآمد کرے گا : میاں نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوشنبے ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان سے معاہدے کے بعد ایک ہزار میگا واٹ بجلی درآمد کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تاجکستان کے دورہ کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں جبکہ دونوں ممالک عالمی خطرات کے خلاف مل کر کام کریں گے ۔ تاجکستان کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کا دوشنبے کا دورہ علاقائی استحکام کا باعث بنے گا اور امید ہے کہ تاجک صدر جلد پاکستان کا دورہ بھی کریں گے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور دونوں ممالک علاقائی تعاون بڑھانے کے لیے بھی متفق ہیں ۔ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد پاکستان تاجکستان سے ایک ہزار میگا واٹ درآمد کر سکے گا جبکہ جلد تاجک ایئر لائن کی پروازیں پاکستان کے لیے بھی شروع کی جائیں گی ۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان وسط ایشیائی علاقوں کو ملانے کے لیے سب سے قریبی راستہ ہے اور تاجکستان بھی اس راستے سے بھرپور فائدہ مند ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے تاجک صدر کا پر تپاک اور والہانہ استقبال کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -