سندھ میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا قائم علی شاہ کو خط، نگلیریا کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ

سندھ میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا قائم علی شاہ کو خط، نگلیریا کے ...
سندھ میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا قائم علی شاہ کو خط، نگلیریا کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے صوبہ میں نگلیریا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خط لکھ دیا ہے ۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ حکومت نگلیریا کے خلاف ہنگامی اقدامات کرے جبکہ اس وائرس پر قابو پانے کے لیے عوام بھی حکومت کا ساتھ دے ۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت کی جان سے کیے جانے والے اقدامات میں اپوزیشن ان کے ساتھ ہے اور حکومتی کاروائی میں ان کی حمایت کرے گی ۔

مزید :

کراچی -