برما کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے پاکستان نے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

برما کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے پاکستان نے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا
برما کے روہنگیا مسلمانوں کے لیے پاکستان نے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) برما میں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف حکومت پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 3 رکنی وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کی ۔ وزارتی کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو سفارشات بھجوائی گئی تھیں جنہیں میاں نواز شریف نے منظور کر لیا ہے ۔ اس کے علاوہ سفارشات کی روشنی میں وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت سلامتی کونسل کے صدر کو بھی خط لکھیں گے جس میں مطالبہ کیا جائے گا روہنگیا مسلمانوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں ۔

پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا جائے گا کہ برما پر سفارتی اور اخلاقی دباﺅ بڑھایا جائے اور ان کے لیے مختص کیے جانے والا فنڈ انڈونیشیا ، ملائشیا ، اور تھائی لینڈ میں برمی مسلمانوں کو دیا جائے ، اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ او آئی سی کا تین رکنی وفد پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ میانمر کا دورہ بھی کرے گا جبکہ پاکستان ہر سطح پر روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا ۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے خوراک کی مد میں 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -