سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت کی تعمیر ،اوپر کی 85 ویں منزل ہمیشہ خالی رہیں گی

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت کی تعمیر ،اوپر کی 85 ویں منزل ہمیشہ ...
سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت کی تعمیر ،اوپر کی 85 ویں منزل ہمیشہ خالی رہیں گی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں تعمیر ہونے والی دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر مکمل ہونے سے قبل ہی اس کے نقائص سامنے آنے شروع ہو گئے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جدہ میں زیرتعمیرایک کلومیٹر بلند کنگڈم ٹاورکی 85بالائی منزلیں تنگ ہونے کی وجہ سے استعمال کے قابل نہیں ہوں گی۔اگرچہ سعودی حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس ٹاور میں 481رہائشی اپارٹمنٹس ، 200کے قریب ہوٹل اور سینکڑوں دفاتر بنائے جائیں گے لیکن جگہ کم ہونے کی وجہ سے ان بالائی منزلوں میں دفاتر یا رہائشی اپارٹمنٹس نہیں بنائے جا سکیں گے۔ان میں منزلوں میں صرف ٹاور میں استعمال ہونے والی ہلکی مشینری ہی نصب کی جا سکے گی۔ اس وقت دبئی کا برج الخلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جس کی بلندی 828میٹر ہے۔ کنگڈم ٹاور مکمل ہونے کے بعد برج الخلیفہ سے اس کا اعزاز چھین لے گا۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ کنگڈم ٹاور کے ڈیویلپرز کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ٹاور کتنے عرصے میں مکمل طور پر آباد ہو پائے گا شاید انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹاور کو مکمل طور پر آباد ہونے میں 2عشرے تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -