آئی جی سندھ نے خواتین کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دیدیا

آئی جی سندھ نے خواتین کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دیدیا
آئی جی سندھ نے خواتین کو ہیلمٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار دیدیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ نے کراچی میں خواتین کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے خواتین پر ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا حکم دیا ہے اور ٹریفک پولیس حکام کو فوری طور پر خواتین کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان سندھ پولیس نے خواتین کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک حکام کو اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں موٹر سائیکل سواروں پر ہیلمٹ پہننے کو لازمی قرار دیا گیا تھا اور خواتین کیلئے بھی اس پابندی کے عائد ہونے پر انہیں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور شہریوں نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا جس پر آئی جی سندھ نے خواتین کیلئے ہیلمٹ کی پابندی ختم کر دی ہے۔

مزید :

کراچی -