سعودی عرب نے غیر ملکیوں کوزبردست خوشخبری سنادی، قانون نرم کردیا

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کوزبردست خوشخبری سنادی، قانون نرم کردیا
سعودی عرب نے غیر ملکیوں کوزبردست خوشخبری سنادی، قانون نرم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) سعودی وزیر محنت ڈاکٹر مفرج الحقبانی نے کہا ہے کہ نطاقات پروگرام میں  لائٹ گرین کیٹیگری کی کمپنیاں غیر ملکی کارکنوں کا نقل کفالہ کراسکتی ہیں۔ لائٹ گرین کیٹیگری کی کمپنیوں کے علاوہ ییلو اور ریڈ کیٹیگری کی کمپنیوں سے ملازمین کا نقل کفالہ کرواسکتی ہیں اس فیصلے پر فوری طور پر عمل کیا جائے گا اور اس سے متصادم تمام سابقہ فیصلے منسوخ کئے جائیں گے۔
وزارت محنت کے سیکرٹری احمد الحمید ان کے مطابق لائٹ گرین کیٹیگری کی کمپنیوں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ ان غیر ملکی کارکنوں کا نقل کفالہ ان کے سابقہ کفیل کی منظوری لئے بغیر کرواسکتی ہیں۔ جن کے اقامے ختم ہوچکے ہیں وہ غیر ملکی ملازمین بھی لائٹ گرین کمپنیوں میں کفالہ لے سکتے ہیں جنہیں مملکت میں آمد کے 3 ماہ تک اقامہ جاری نہیں کیا گیا۔ لائٹ گرین کیٹیگری کی کمپنیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ چھوٹی کمپنیوں کے ملازمین کا نقل کفالہ لینے سے قبل ان کے ساتھ کفیل سے تحریری منظوری لیں۔